اسپورٹسبریکنگ نیوز

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے میچز راولپنڈی سے لاہور منتقل

لاہور: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کے میچز راولپنڈی سے لاہور منتقل کر دیے گئے۔

اس حوالے سے باضابطہ اعلان کرکٹ آسٹریلیا سے بات چیت کے بعد دونوں بورڈز کریں گے۔

ون ڈے سیریز کا آغاز 29 مارچ سے ہونا ہے جس کا دوسرا میچ 31 مارچ اور تیسرا میچ دو اپریل کو شیڈول ہے جبکہ واحد ٹی ٹوئنٹی میچ پانچ اپریل کو کھیلا جائے گا۔
پہلے سے مجوزہ شیڈول کے مطابق یہ میچز لاہور میں ہی کروانے کا پلان بنایا تھا لیکن بعد میں کرکٹ آسٹریلیا کے کہنے پر راولپنڈی میں وائٹ بال کرکٹ کے میچز کو شفٹ کیا گیا تھا، اب سیاسی صورتحال کے تناظر میں انہیں دوبارہ لاہور میں ہی کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے اس متعلق اپنے بیان میں تصدیق کی ہے کہ اب تمام میچز لاہور میں ہی ہوں گے۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

اسے بھی پڑھیں

Close
Close