بریکنگ نیوزٹیکنالوجی

خود کوچوروں سے بچانے والا موبائل فون تیار

لاہور(نیوزروم رپورٹ)نت نئی ایجادات سے بھرپور ٹیکنالوجی کی دنیا سے بڑی خبر ہے کہ اب آپ کو موبائل فون کی چوری کے خطرے سے پریشان ہونے کی بالکل بھی ضرورت نہیں کیونکہ اب ایسا موبائل فون مارکیٹ میں آگیا ہے جو نہ صرف خود کو چوری سے بچاتا ہے بلکہ اپنے اصل مالک کو چور کی آ٘مد کا بھی بتاتا ہے۔
سویڈن کی ایرکسن کمپنی نے اسمارٹ فون کے لیے ایک نظام کی پیٹنٹ حاصل کی ہے جس میں فون کسی ’غیر‘ کو محسوس کرتے ہی ایک طرح کی ’مزاحمتی کیفیت‘ یعنی ہائی فرکشن موڈ میں آجاتا ہے۔ اس موڈ میں ایک جانب تو وہ چور کو پہچاننے کی کوشش کرتا ہے اور دوسری طرف موبائل فون اتنی تیزی سے تھرتھراتا ہے کہ اسے گرفت کرنا مشکل ہوجاتا ہیکن جب فون اپنے اصل مالک کے پاس ہوگا تو یہی ٹیکنالوجی ’ایڈاپٹوو فرکشن‘ میں تبدیل ہوجائے گی اور فون ہاتھ سے چھوٹ کر نیچے گرنے سے بچ جائے گا جس سے قیمتی فون محفوظ رہے گا۔ کمپنی کے مطابق اگر فرکشن موڈ کو آخری حد تک بڑھادیا جائے تو استعمال کرنے والے کی انگلیوں سے اس کے پھسلنے کے امکانات کم ہوجائیں ۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close