صحت

مٹکے جیسا پیٹ،دیکھتے ہی دیکھتے اندر،یہ ٹوٹکا آزما کر دیکھیں

لاہور(نیوزروم ہیلتھ) خواتین ہوں یا مرد،موٹاپا آج کل تقریبا ہر کسی کا مسئلہ ہے،ذرا سا وزن بڑھ جائے تو زندگی کی پوری روٹین ہی بدل کررہ جاتی ہے اور پھر اگر پیٹ نکل آئے تو شخصیت کی خوبصورتی کو گرہن لگ جاتا ہے۔
کیا آپ کی بھی توند نکل آئی ہے ؟ ویسے یہ جان لیں کہ جسم کے اس حصے میں موجود چربی کو گھلانا ہی سب سے مشکل ہوتا ہے۔مگر اس کا حل بھی آپ کے کچن میں ادرک اور پانی کی شکل میں موجود ہے۔جی ہاں ادرک ملا پانی اس حوالے سے بہت زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے کیونکہ یہ رانوں، کولہوں اور کمر کے گرد جمع ہونے والی چربی کو گھلاتا ہے۔اس کو بنانے کا طریقہ بھی بہت آسان ہے۔
ادرک کے کچھ پتلے ٹکڑے لیں اور ڈیڑھ لیٹر پانی میں شامل کردیں، ویسے دل کرے تو کچھ مقدار میں لیموں کا عرق بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔اسے بنانے کے لیے سب سے پہلے پانی کو ابالیں اور پھر اس میں ادرک کے سلائیس کا اضافہ کردیں۔اس مکسچر کو پندرہ منٹ تک چمچ سے ہلائیں اور پھر چولہے سے اتار کر ٹھنڈا ہونے دیں اور پھر تھوڑا سا لیموں کا عرق شامل کردیں۔
ہر صبح ناشتے سے قبل اور رات کو کھانے سے قبل ایک گلاس پی لیں، چند دنوں میں آپ توند کے حوالے سے نمایاں فرق دیکھیں گے۔

 

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close