بریکنگ نیوزصحت
خبردار!بار بی کیو کا شوق آپ کو موت کے قریب لے جاسکتا ہے
لاہور(نیوزروم ہیلتھ)بار بی کیو۔۔۔آگیا نہ منہ میں پانی،سب کے ساتھ ایسا ہی ہوتا ہے،شاید ہی کوئی شخص ہو گا جسے باربی کیو پسند نہ ہو لیکن وہ شخص یقینا خوش قسمت ہے۔جی ہاں یہ سچ ہے کیونکہ تازہ ترین تحقیق میں کہا گیا ہے کہ باربی کیو دل کے امراض بڑھانے کا سبب ہے۔آکسفورڈ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ باربی کیو کے شوقین افراد میں ہارٹ اٹیک، ہارٹ فیلیئر یا فالج کا خطرہ 12 فیصد تک بڑھ جاتا ہے، جس کی وجہ گوشت کو کوئلوں یا لکڑی میں پکانا ہوتا ہے۔اس سے پہلے مختلف طبی تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ گوشت کو باربی کیو کی شکل میں پکانا اس میں ایسے زہریلے کیمیکلز کے اخراج کا باعث بنتا ہے جو کہ جلد، پھیپھڑوں اور مثانے کے کینسر کا باعث بن سکتا ہے۔
تحقیق کے مطابق ہفتے میں ایک بار گرم کوئلوں پر بنی غذا کا استعمال صحت کو نقصان پہنچانے کے لیے کافی ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ زیادہ آنچ پر پکنے پر گوشت سے جسم کے اندر تکسیدی تناﺅ، ورم اور انسولین کی مزاحمت پیدا ہوسکتی ہے جو کہ آگے بڑھ کر ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔