انٹرٹینمنٹبریکنگ نیوز
سنی لیون نے زندگی میں کیا کچھ کیا؟راز فاش ہونے والا ہے
ممبئی(نیوزروم رپورٹ)پورنو گرافی سے فلمی دنیا میں قدم رکھنے والے سنی لیون کی زندگی میں کیا کچھ ہوا؟یہ اب راز نہیں رہے گا کیونکہ اداکارہ کی زدنگی پر بننے والی سییز جلد ریلیز ہونے والی ہے۔’’کرن جیت‘‘نامی بائیوگرافی فلم میں کرن جیت سے سنی لیون بننے کا سفر دکھایا گیا ہے۔یہ فلم جلد بھارتی سینما گھروں کی زینت بننے والی ہے۔اداکارہ کی زندگی پر بننے والی بائیو گرافی فلم پر’زی میڈیا نیٹ ورک‘ کا ’زی 5‘ کام کر رہا ہے، جسے اسی چینل کی ویب اسٹریمنگ پر جاری کیا جائے گا۔خیال رہے کہ ’زی 5‘ اسی نیٹ ورک کا نیا انٹرٹینمنٹ چینل ہے۔’زی 5‘ کے ٹوئٹر ہینڈل سے بتایا گیا کہ جلد ہی صارفین ویب اسٹریمنگ پر ’کرن جیت‘ نامی بائیوگرافی فلم دیکھ سکیں گے، جس میں ناظرین اداکارہ کے ’کرن جیت سے سنی لیونی‘ کا سفر دیکھ سکیں گے۔خیال رہے کہ 36 سالہ سنی لیونی کے پاس کینیڈا سمیت امریکی شہریت بھی ہے، ان کی پیدائش بھارتی نژاد سکھ خاندان کے ہاں کینیڈا میں ہوئی۔انہوں نے ابتدائی طور پر کینیڈین و امریکی فحش فلموں میں قسمت آزمائی کی، جس کے بعد وہ 2012 میں پہلی بار بولی وڈ فلموں میں جلوہ گر ہوئیں۔