انٹرٹینمنٹ

شادی نے انوشکا سے شوخیاں چھین لیں،نیا روپ دیکھ کر پرستار حیران

ممبئی(نیوزروم مانیٹرنگ)حال ہی میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے ساتھ زندگی کا نیا سفر شروع کرنے والی بالی وڈ ہیروئن انوشکا شرما کی تازہ ترین تصاویر سامنے آئی ہیں،ان تصاویر میں شوخ و چنچل حسینہ کو ایک نئے ہی روپ میں نظر آئی ہیں۔شادی سے پہلے انوشکا نے جتنی بھی فلموں میں کام کیا ہمیشہ گلیمرس رول ہی پرفارم کیا لیلکن نئی فلم’’سوئی دھاگا‘‘ میں انوشکا کے چاہنے والے انہیں منفرد انداز میں دیکھیں گے۔

فلم میں انوشکا شرما کے ساتھ ورون دھون مرکزی کردار میں پرفارم کر رہے ہیں اور وہ ایک مزدور کا کردار ادا کر رہے ہیں جو اس سے پہلے انہوں نے نہیں کیا ہے۔ ورون دھون بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار ڈیوڈ دھون کے بیٹے ہیں جن کے کریڈٹ پر کئی سپرہٹ مزاحیہ فلمیں ہیں۔ امید ہے کہ اس فلم میں ورون کی پرفارمنس ماضی کی فلموں سے مختلف اور منفرد ہوگی۔

 

Facebook Comments
Show More

Related Articles

اسے بھی پڑھیں

Close
Close