دلچسپ و عجیب

باتھ روم میں شادی۔۔۔۔

نیو جرسی(نیوز روم مانیٹرنگ)دنیا انوکھے واقعات کی کمی نہیں،ایسا ہی امریکی ریاست نیوجرسی میں بھی  ہوا جہاں ایک جوڑے نے  شادی کیلئے ایک ایسی جگہ کا انتخاب کیا جو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھی۔برین اور ماریہ سولز ایک دوسرے کوچاہتے تھے اور انہوں نے ایک ہونے کے لئے اپنے اہل خانہ کو منانے کی بھرپور کوشش کی،دونوں کے گھر والوں کے مسلسل انکار پر انہوں نے کورٹ میرج کا فیصلہ کیا۔پریمی جوڑا عدالت پہنچا تو ان کے گھر والوں کو بھی پتہ چل گیا اورانہوں نے وہاں پہنچ کر شدید ہنگامہ کردیا۔۔مار پٹائی شروع ہونے کے بعد جج کے دفتر میں موجود عملے نے لڑکی اور لڑکے کو مشورہ دیا کہ وہ باتھ روم میں شادی کرلیں تاکہ انہیں قانونی طور پر کوئی کچھ نہ کہہ سکے ۔ جج کے باتھ روم میں ہونے والی شادی کی ویڈیو بھی بنائی گئی جسے انٹرنیٹ پر شیئر کیا گیا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ لڑکی اور لڑکا باتھ روم میں موجود ہیں اور وہاں موجود خاتون وکیل قانونی کارروائی کررہی ہیں۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close