ٹیکنالوجی

روبوٹ سرجن بھی بن گیا،کامیاب آپریشن کر دیا

دبئی(نیوزروم مانیٹرنگ) سرجن نے پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں مصنوعی ذہانت کی مدد سے گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری کی گئی جس میں دو روبوٹس کی معاونت حاصل تھی۔ ان کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت کا استعمال دنیا بھر میں کامیابی سے کیا جا رہا ہے کیوں کہ اس میں غلطی کے امکان نہایت کم ہوتے ہیں جبکہ اعضاء کی پیوند کاری بھی کمال مہارت سے پایہ تکمیل کو پہنچ جاتی ہے اور یہ کم لاگت بھی ہوتی ہےاس لیے پہلی مرتبہ اس ٹیکنالوجی کو دبئی میں استعمال کیا گیا، جس کی وجہ سے دبئی کے مقامی اسپتال میں دو روبوٹس نے ایک سرجن کی زیر نگرانی گھٹنے کی تبدیلی کا آپریشن کامیابی سے سرانجام دے دیا ہے۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close