صحت

ٹماٹر اور سیب کھائیں،پھیپھڑوں کے کینسر سے نجات پائیں،نئی تحقیق

لاہور(نیوزروم مانیٹرنگ)ویسے تو طبی ماہرین سگریٹ نوشی کرنے والوں کو ہمیشہ بیماریوں سے ہی ڈراتے آئے ہیں لیکن اب نئی تحقیق میں ایک خوشخبری بھی سنائی گئی ہے۔امریکا کی جانز ہاپکنز بلوم برگ،یورپین ریسپیرٹری جرنل کی ایک تازہ ترین رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روزانہ دو ٹماٹر اور ایک سیب کھانے والے افراد پھیپھڑوں کے کینسر سمیت سگریٹ نوشی کے دیگر نقصانات سےبھی بچ سکتے ہیں۔جرمنی ناروے اور برطانیہ میں کی گئی طویل تحقیق کے بعد ماہرین نے کہا ہے کہ جو افراد کئی سال تک سگریٹ پیتے رہے ہوں اور ان کو پھیپھڑوں کا کینسر لاحق ہو تو انہیں ٹماٹر اور سیب کھانے چاہئیں۔تحقیق کے لیے جرمنی، ناروے اور برطانیہ کے ایسے 686 افراد کی رضاکارانہ خدمات حاصل کی گئیں جو سگریٹ نوشی کرتے رہے، اور جنہیں پھیپھڑوں کے مختلف امراض لاحق تھے۔اس پروگرام میں شامل رضاکاروں کو 10 سال تک نگرانی میں رکھا گیا، اور ان سے مختلف اوقات میں سوالات کیے گئے، جب کہ پروگرام میں شامل رضاکاروں کے 2 بار ٹیسٹ بھی کیے گئے۔پروگرام میں شامل افراد کو یومیہ ٹماٹر اور سیب کی مختلف خوراک کھانے کے لیے کہا گیا، پروگرام شروع کرتے وقت بھی رضاکاروں کا ٹیسٹ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق 10 سال تک جاری رہنے والے پروگرام کے آخر میں تمام مریضوں کے ٹیسٹ کیے گئے، جن کے نتائج سے پتہ چلا کہ وہ افراد جنہیں ٹماٹر اور سیب کی زیادہ خوراک لینے کو کہا گیا، ان میں بہتری ریکارڈ کی گئی۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

اسے بھی پڑھیں

Close
Close