بریکنگ نیوز
مہمند میں کان بیٹھ گئی،12مزدور جاں بحق
پشاور(نیوز روم رپورٹ) تحصیل صافی میں سنگ مر مر کی کان بیٹھنے سے 12 مزدور جاں بحق جب کہ 6 زخمی ہوگئے۔
خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع مہمند کی تحصیل صافی کے علاقے زیارت میں سنگ مر مر کی کان اچانک بیٹھ گئی جس کے نتیجے میں دب کر 12 افراد جاں بحق جب کہ 6 زخمی ہو گئے۔
ڈی پی او مہمند طارق حمید کا کہنا ہے کہ دور افتادہ علاقہ سے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جب کہ مزید افراد کے ملبے تلے دبنے کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
Facebook Comments