صحت

خبردار!نیند کی کمی آپ کی ہڈیاں کمزور کرسکتی ہے

لاہور(نیوزروم ہیلتھ)ایسے افراد جو اپنی مصروفیات کو آرام پر ترجیح دیتے ہوئے نیند بھی پوری نہیں کرتے کو ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ نیند کی کمی جہاں دوسری بیماریوں کا سبب بنتی ہے وہیں اس سے آپ کی ہڈیاں بھی کمزور کردیتی ہے۔اس حوالے سے حال ہی میں امریکا میں ایک تحقیق کی گئی ہے۔امریکا میں ماہرین نے بیک وقت کئی اسپتالوں میں آنیوالے ایسے مریضوں پر مطالعہ کیا جنہیں نیند کی کمی کی شکایت تھی اور اس کی وجہ سے ان کی صحت بھی کئی مسائل سے دوچار تھی،ایسے افراد میں جہاں مختلف جسمانی، ذہنی اور دماغی امراض نمایاں طور پر دیکھے گئے وہیں یہ انکشاف بھی ہوا کہ انکی ہڈیاں ایسے لوگوں کی نسبت کمزور تھیں جو پوری نیند لیتے تھے اور تازہ دم ہوکر جاگتے تھے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑی عمر میں مسلسل ناکافی نیند کے اثرات زیادہ نقصان دہ ہوتے ہیں جنکے نتائج ’’ اوسٹیوپوروسس‘‘نامی بیماری کی شکل میں بھی ظاہر ہوتے ہیں جس میں ہڈیاں نرم اور بھربھری پڑنے لگتی ہیں

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close