بریکنگ نیوز

خود کشی یا بیوقوفی؟اوکاڑہ میں ریلوے لائن پر سوئے دو نوجوان ہمیشہ کی نیند سوگئے

اوکاڑہ(نیوزروم رپورٹ)انسان کئی بار اپنی ہی بیوقوفی کے سبب اتنا شدید نقصان اٹھاتا ہے کہ پھر اس کا ازالہ بھی ممکن نہیں ہوتا،اوکاڑہ میں بھی کچھ ایسا ہی ہوا جہاں دو نوجوان ریلوے کی پٹری پر آرام کرتے ہوئے ابدی نیند سوگئے۔رپورٹس کے مطابق اڈہ طبروق اوکاڑہ کینٹ کے قریب ظفر اور رمضان بس کا انتظار کرتے ہوئے ریلوے ٹریک پر لیٹ گئے،سردی میں دھوپ نے تمازت دی تو دونوں کو نیند آگئی،نیند بھی ایسی کہ ٹرین کے آنے پر بھی ان کی آنکھ نہ کھلی اور یوں دونوں ہمیشہ کی نیند سوگئے،ظفر اور رمضان کا تیسرا ساتھی لیاقت خوش قسمتی سے حادثے میں محفوظ رہا رہا،پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

 

Facebook Comments
Show More

Related Articles

اسے بھی پڑھیں

Close
Close