بریکنگ نیوز

آئی ایم ایف نے پاکستان سے بڑا مطالبہ کر دیا

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے ڈالرکا ایکسچینج ریٹ مارکیٹ کے مطابق کرنے اور مصنوعی پابندی ہٹانےکا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق جنیوا کانفرنس کی سائیڈلائن پر آئی ایم ایف وفد سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ملاقات کریں گے جس میں آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف کا مطالبہ ہےکہ پاکستان ڈالرکا ایکسچینج ریٹ مارکیٹ کے مطابق کرے، ایکسچینج ریٹ پر مصنوعی پابندی ختم کرے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کو 30 جون 2023 تک پیٹرولیم لیوی855 ارب روپے جمع کرنےکا پلان دینا ہوگا، جس کے لیے ڈیزل پر لیوی فوری 32.5 روپے بڑھا کر 50 روپے لیٹرکرنا ہوگی، گیس کے شعبے میں 1500 ارب روپےکا سرکلر ڈیٹ ختم کرنا ہوگا جس کے لیےگیس کے ریٹ بڑھانا ہوں گے۔

ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا ہےکہ آئی ایم ایف سبسڈیز کا خاتمہ چاہتا ہے، آئی ایم ایف ٹیکس آمدن میں 300 ارب روپےکے اضافے کا مطالبہ بھی کر رہا ہے، پاکستان کوبجلی کے نقصانات کم کرنےکے لیے بجلی کے ریٹ بڑھانے ہوں گے، آئی ایم ایف بجلی کا فی یونٹ ریٹ 3.5 روپے بڑھانےکا مطالبہ کرچکا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف سے ریلیف کی درخواست کریں گے، وزیر خزانہ آئی ایم ایف کی ایم ڈی سے بھی ملاقات کریں گے۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

اسے بھی پڑھیں

Close
Close