دلچسپ و عجیب

خاتون کی اپنے آپ سے ہی شادی

لاہور(نیوز روم مانیٹرنگ)ٹلی سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے کچھ انوکھا ہی کر دکھایا۔ پرتعیشن تقریب میں خاتون نے اپنے آپ سے ہی شادی کر لی۔اپنے آپ سے شادی کرنے والی چالیس سالہ لائرہ میسی پیشے کے اعتبارسے ایک فٹنس ٹرینرہیں۔ لائرہ کے مطابق ہم سب کو پہلے خود سے پیار کرنا ہوگا۔ سپنوں کے راجہ کے بغیر بھی فیری ٹیل مکمل کی جا سکتی ہے۔لائرہ نے اس انوکھے اقدام کی وجہ یہ بتائی ہے کہ خود سے شادی کرنے کا خیال مجھے 2 سال پہلے آیاتھا جب میرا 12 سال پر مشتمل طویل تعلق ختم ہوا۔ میں نے اپنی فیملی سے کہہ دیا تھا کہ اگر 40 سال تک کی عمرتک مجھے کوئی مناسب مرد نہ ملا تو پھرمیں اپنے آپ سے ہی شادی کر لوں گی۔خاتون نے یہ شادی پورے اہتمام سے کی ۔ شادی کے لیے سجائی گئی تقریب میں دولہا بھلے سے ہی نہ ہو لائرہ نے روایتی سفید جوڑا زیب تن کیا تھا جبکہ تین منزلہ کیک، برائڈ میڈزاورستر مہمان بھی ان کی شادی میں شریک تھے۔مقامی میڈیا کے مطابق لائرہ کا کہنا ہے کہ مجھے کوئی مناسب مرد ملتا ہے جس کے ساتھ میں اپنا مستقبل بنا سکتی ہوں تو یہ بہت اچھی بات ہے مگر اس بات پر میری خوشی کا انحصار نہیں ہے

Facebook Comments
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close