اسپورٹسبریکنگ نیوز
ڈھاکا ٹیسٹ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کیخلاف 161 رنز بنالیے
ڈھاکا: پاکستان نے بنگلہ دیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں 161 رنز بنالیے۔
ڈھاکا کے شیربنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے سیریز کے دوسرے اورآخری ٹیسٹ میں پاکستانی کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی پہلی وکٹ 59رنز پر گری جب عبداللہ شفیق 25رنز بنا کر تیج السلام کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ گرین شرٹس کی دوسری وکٹ 70رنز پر گری۔ عابد علی 39رنز بنا کر تیج السلام کی گیند پر بولڈ ہوئے۔
پہلے ٹیسٹ میں 8 وکٹیں لینے والے تیج السلام نے دونوں اوپنرز آؤٹ کر دیے۔ ڈھاکا ٹیسٹ میں پہلے دن کھانے کے وقفہ پر پاکستان نے دو وکٹ پر 78رنز بنالیے۔ خراب روشنی کے باعث پہلے روز کا کھیل جلد ختم کردیا گیا۔ پاکستان نے 2 وکٹ کے نقصان پر 161 رنز بنا لیے۔ بابر اعظم 60 اور اظہر علی 36 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔
Facebook Comments