بریکنگ نیوز

سینیٹ نے ایف اے ٹی ایف بل مسترد کر دیا

اسلام آباد(نیوزروم رپورٹ)کل قومی اسمبلی سے منظور ہونے والا انسداد دہشتگردی ترمیمی بل سینیٹ سے مسترد ہوگیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی سربراہی میں سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں قومی اسمبلی سے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) سے متعلق منظور کیے جانے والے انسداد دہشت گردی بل کو پیش کیا گیا۔

اپوزیشن نے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل کی مخالفت میں ووٹ دیے، بل کے حق میں 31 اور مخالفت میں 34 ووٹ آئے جس کے بعد بل کو کثرت رائے سے مسترد کردیا گیا۔

تاہم سینیٹ میں ایف اے ٹی ایف سے متعلق ایک اور کوآپریٹو سوسائٹی بل پیش کیا گیا جسے منظور کرلیا گیا جب کہ جماعت اسلامی نے اس بل کی مخالفت میں ووٹ دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) سے متعلقہ تیسرا انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2020 کثرت رائے سے منظور کیا تھا۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close