بریکنگ نیوز

ایک اور بھارتی ڈرون تباہ

راولپنڈی(نیوز روم رپورٹ)پاک فوج نے بھارت کا 11واں جاسوس ڈرون بھی زمین بوس کردیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے چکوٹھی سیکٹر میں بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے ڈرون کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔

اپنے بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی جاسوس ڈرون 500 میٹر تک پاکستانی حدود میں آگیا تھا جس کے بعد اسے مارا گرایا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق رواں برس کے دوران پاک فوج کی طرف سے مار گرایا جانے والا یہ گیارھواں بھارتی ڈرون ہے

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close