بریکنگ نیوزدلچسپ و عجیبدنیا
خاتون شوہر کے نام کا پاسپورٹ بنوا کر آشنا کے ساتھ فرار
نئی دہلی(نیوزروم مانیٹرنگ) بیوی نے شوہر کو انوکھے انداز میں دھوکا دیا اور اسی کے نام کا پاسپورٹ بنواکر رفو چکر ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 36 سالہ بھارتی خاتون کے آشنا نے خاتون کے شوہر کے نام کا جعلی پاسپورٹ بنوایا جس کے بعد دونوں جنوری میں آسٹریلیا چلے گئے۔
عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث بین الاقوامی پروازوں پر پابندی عائد ہونے کی وجہ سے خاتون اپنے آشنا کے ساتھ آسٹریلیا میں ہی پھنس گئیں۔
بعدازاں خاتون کے شوہر نے پولیس کو شکایت درج کی کہ ان کی بیوی کے سندیپ سنگھ کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں جبکہ انہوں نےسندیپ سنگھ پر ان کے نام پر پاسپورٹ حاصل کرنے کے لیے جعل سازی کا الزام بھی عائد کیا۔
خاتون کے شوہر نے پولیس کو بتایا کہ وہ ممبئی میں پچھلے 20 سالوں سے کام کرتے ہیں اور ان کی بیوی ان کے فارم ہاؤس پر رہتی ہے جہاں یہ ان سے ملنے آتے رہتے تھے۔
Facebook Comments