انٹرٹینمنٹبریکنگ نیوز
غصے میں طلاق دینے والے شوہر سے ہمدردی ہے،معروف اداکارہ کے بیان پر سب حیران
کراچی(نیوزروم مانیٹرنگ )نامور اداکارہ حنا دلپذیر نے اپنی زندگی کی کہانی بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے شوہر نے انہیں غصے میں طلاق دیدی تھی۔ایک انٹر ویو میں معروف اداکارہ حنا دلپذیر نے بتایا کہ ان کی پسند کی شادی ہوئی تھی لیکن پھر اچانک شادی کے چند سال بعد ہی ان کے شوہر نے انہیں غصے میں بلاوجہ طلاق دیدی،جس وقت میری طلاق ہوئی میں صرف 23 سال کی تھی اور میرا بیٹا صرف تین یا چار سال کا تھا،ہمارے درمیان کوئی اختلاف نہیں تھا نہ ہی وہ کوئی برا انسان تھا، میری نیک تمنائیں میرے سابق شوہر کے ساتھ ہیں۔
Facebook Comments