بریکنگ نیوز

کورونا سے 667اموات،ملک بھر میں 30ہزار941 مریض

اسلام آباد(نیوزروم رپورٹ)ملک بھر میں کورونا کے وار بدستور جاری ہے ،اموات کی تعداد چھ سو سڑسٹھ ہوگئی ہےجبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد تین ہزار نوسوچودہ تک پہنچ گئی ہے۔ پنجاب میں 11 ہزار 568، سندھ میں 11 ہزار 480، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 669، بلوچستان میں 2 ہزار 17، اسلام آباد میں 679، گلگت بلتستان میں 442 اور آزاد کشمیر میں 86 افراد میں اس کی تصدیق ہوئی ہے۔ کورونا وائرس سے متاثرہ 8 ہزار 212 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 28 افراد کورونا کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے جب کہ 290 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے سب سے زیادہ 245  مریض خیبر پختونخوا میں جاں بحق ہوئے۔ اس کے علاوہ پنجاب میں 197، سندھ میں 189، بلوچستان 26، اسلام آباد 6 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 4 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

اسے بھی پڑھیں

Close
Close