بریکنگ نیوز

اسپیکر قومی اسد قیصر بھی کورونا کا شکار

پیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے طبیعت کی ناسازی پر کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے ٹیسٹ کرایا تو وہ مثبت نکلا جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔ ان کے ساتھ ہی ان کے بیٹے اور بیٹی میں بھی کورونا کا ٹیسٹ پازیٹو آگیا ہے۔کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ‏میری پوری قوم سے درخواست ہے کہ وہ احتیاط کریں اور اس وائرس سے نجات کے لیے دعا کریں۔دریں اثنا چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اسپیکر قومی اسمبلی کو ٹیلی فون کرکےان کی اور اہل خانہ کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close