پاکستانلائبریری

*حلال اور حرام خوروں کی کہانی*

آپ حلال خوروں کی کہانی پہلے سن لیں

گجرات کے علاقہ شادیوال سے تعلق رکھنے والا ایک شخص سپین سے آیا ،ائیرپورٹ پر اس کا ٹیسٹ مثبت آیا ،لیکن وہ 6ہزار روپے دے کر باہر نکل آیا،دو تین دن لوگوں سے ملتا رہا ،گھر میں مزے سے رہا ،اب اس کے بیٹے کو بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ،علاقے کے جن لوگوں سے وہ ملتا رہا ،کرونا منتقل کرتا رہا ،ان کی تعداد کا کچھ پتا نہیں ۔

مردان کا سادات خان عمرے کے لیے گیا،وہاں سے کرونا کاتحفہ ساتھ لیا ،اہل علاقہ کی دعوت کی ،سب گائوں کے لوگ شریک ہوئے ،گلے مل کر سب نے مبارکباد دی ،گزشتہ روز وہ انتقال کر گیا،معلوم ہوا اُسے کرونا وائرس کا شدید اٹیک تھا۔
ایران سے زیارات کر کے مارچ میں سینکڑوں لوگ بسوں میں اکٹھے آئے ،چند دن قرنطینہ میں مل کر رہے ،پھر اپنے علاقوں کو چلے گئے ،جسے روکنے کی کوشش کی گئی ،اُس نے کسی سے فون کروادیا،امیر تھا توکسی کو پیسے دے دیئے ،غریب تھا تو اس نے خدا رسول کا واسطہ دے دیا ،کرونا پورے پاکستان میں پہنچ گیا
حلال خوری کی انتہا یہ ہے کہ کرونا کے پہلے مریض کے مرتے ہی کفن کا ریٹ بڑھ چکا ہے ،ماسک ،ادویات ،سبزیاں اور پھل مہنگے ہوچکے ہیں ،پولیس چھاپے مار کرماسک ذخیرہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کررہی ہے اور رشوت لیکرچھوڑ رہی ہے
حکومت اس بات سے خوش ہے کہ کافروں سے پیسے ملیں گے،دوچار ہزار لوگ مر جائیں تو کیا ؟علمااس بات پر راضی کہ ہماری مسجدیں کھلی ہیں ،بیت اللہ میں چاہے عبادات محدود ہوگئیں ۔

اب آپ حرام خوروں کی کہانی سنیں
دسمبر میں چین میں کرونا کا پہلا کیس رپورٹ ہوا،ہم نے ان کا مذاق اڑایا ،خدائی عذاب قرار دیا اورمزے سے تماشا دیکھتے رہے انہوں نے کوشش اور عمل کا راستہ اختیار کیا ،شہر بند کر دیئے ،دس دن میں ہسپتال بنایا ،آنے جانے پر پابندی لگادی ،مریضوں کا ڈیٹا لیکر ملنے والوں کو چیک کیا ،ان کے علاج کئے ،ویکسین کے لئے ریسرچ شروع کی ،ان کے سائنسدان جت گئے ،ڈاکٹر نے اپنی ڈیوٹی بڑھادی ،درجنوں ڈاکٹر اور نرسیں علاج کرتے ہوئے چل بسے ،کروڑوں لوگوں کی نقل وحمل کو روک دیا،لیکن صرف دوماہ میں انہوں نے وائر س پر قابو پالیا،اب چین میں سب سے کم کیس رپورٹ ہورہے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد ایک فیصد سے بھی کم رہ گئی ہے۔کل حرام خوروں کی فوج نے اپنے ملک کے ڈاکٹرز اور میڈیکل سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا ،سیلوٹ کرکے ان کو خصت کر دیا ۔
یہ مختصر کہانی ہے ،آئیے مل کر حرام خوروں کو گالیاں نکالیں ۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

اسے بھی پڑھیں

Close
Close