صحت

مونگ پھلی کے وہ نقصانات جو آپ نہیں جانتے

لاہور(نیوز روم ہیلتھ)سردیاں ہوں اور مونگ پھلی انجوائے نہ کی جائے یہ بھلا کیسے ممکن ہے لیکن یاد رہے کہ اس کا حد سے زیادہ استعمال صحت کے لیے نقصان دہ بھی ثابت ہو سکتا ہے۔

بیشتر افراد کو علم نہیں ہوگا کہ مونگ پھلی کس وقت نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔ جسم میں خارش ہونے کی صورت میں مونگ پھلی نہیں کھانی چاہیے، اس سے خارش کے مرض میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

حاملہ خواتین کیلئے انتباہ ہے کہ وہ مونگ پھلی کا استعمال ترک کر دیں۔ یرقان اور معدے کے مرض میں مبتلا افراد بھی مونگ پھلی کے زائد استعمال سے دور رہیں تاہم کم کھانے سے انہیں کوئی خاص نقصان نہیں ہوگا۔

سانس کے مرض میں مبتلا یا دمہ کے مریضوں کو بھی مونگ پھلی کا استعمال فائدے کے بجائے نقصان میں مبتلا کر سکتا ہے۔ اسی طرح جن افراد کے معدے میں تیزابیت ہو ان کو بھی مونگ پھلی سے دور رہنا چاہیے کیونکہ خشک میوہ جات گرم تاثیر رکھتے ہیں۔

اس لیے مونگ پھلی بھی تیزابیت یا معدے میں گرمی کے مرض میں اضافے کا سبب بنتی ہے تاہم صحت مند معدے کیلئے نقصان دہ نہیں ہے۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close