اسپورٹسبریکنگ نیوز

ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا میلہ سج گیا، رنگا رنگ افتتاحی تقریب

کراچی: پاکستان سپرلیگ کے 7ویں سیزن کا رنگا رنگ آغاز کردیا گیا، کورونا کے باعث افتتاحی تقریب کو انتہائی مختصر رکھا گیا۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوا، کورونا کیسز سامنے آنے کے باعث افتتاحی تقریب کو مختصر رکھا گیا۔تقریب کے آغاز پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے 1950 سے 2022 تک پاکستان کرکٹ کی 70سالہ تاریخ پر مختصر روشنی ڈالی گئی، اور قومی ہیروز کو خراج تحسین پیش کیا۔
بعد ازاں عالمی شہرت یافتہ پیرا شوٹ ایتھلیٹس فلورینٹ ڈریگیئر، پال اشٹائنر اور اسٹیفن میولر نے پیراگلائیڈنگ کا شاندار مظاہرہ کر کے اسٹیڈیم میں لینڈنگ کی، جس کی ویڈیو پاکستان سپرلیگ کے آفیشل ٹویٹر سے بھی جاری کی گئی ہے۔بعد ازاں گلوکار عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے پی ایس ایل 7 کے آفیشل گانے پر پرفارمنس دی۔ جس پر اسٹیڈیم میں بیٹھے شائقین نے خوب ہلہ گلہ کیا۔

بعد ازاں وزیراعظم عمران خان کا ویڈیو پیغام اسکرین پر دکھایا گیا جس میں انہوں نے پی ایس ایل 7 کا باقاعدہ آغاز کیا، جس کے ساتھ ہی آسمان شاندار آتشبازی سے جگمگا اٹھا۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close