صحت

مونگ پھلی موٹاپے کا سبب،نئی تحقیق آگئی

لاہور(نیوزروم رپورٹ)سرد موسم،لمبی راتیں اور مونگ پھلی،کوئی ناشکرا ہی ہوگا جو اس مزیدار پھل سے لطف اندوز نہ ہو،لیکن مونگ پھلی کے شوقین افراد کیلئے بری خبر بھی ہے کہ حد سے زیادہ مونگ پھلی کھانے والے جلد موٹے ہوجاتے ہیں،ماہرین نے حال ہی میں کی جانے والی تحقیق میں نتیجہ اخذ کیا ہے کہ اس میوے کو اگر صحیح مقدار اور تعداد میں نہ کھایا جائے تو وزن میں تیزی سے اضافہ ہوسکتا ہے،ماہرین کہتے ہیں کہ اگر آپ روزانہ اپنا وزن کم کرنے کیلئے ورزش کرتے ہیں تو بہتر ہوگا کہ مونگ پھلی کو اپنی خوراک میں شامل نہ کریں کیونکہ ایسا نہ کرنے سے آپ کے وزن میں کمی کے بجائے مزید اضافہ ہوجائےگا۔مونگ پھلی میں کیلوریز کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے اور یہی وزن میں اضافے کا سبب بھی بنتی ہے،تاہم اگر آپ معمول کے مطابق نارمل مقدار میں اس میوے کو کھاتے ہیں تو اس کے کئی فائدے بھی ہیں۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close