دلچسپ و عجیب

چائے کے ساتھ مفت انٹرنیٹ،دکاندار کی انوکھی پیشکس

لاہور(نیوزروم مانیٹرنگ) کہتے ہیں کہ مارکیٹنگ کاروبار کی کامیابی کی پہلی شرط ہے لیکن کرناٹک میں چائے فروش نے تو الگ ہی طریقہ اپنالیا،تئیس سالہ سید قدر علی نے کوئی اشتہار دیا نہ اپنی دکان کی مشہوری کیلئے کچھ اور کیا بس ایک وائی فائی ڈیوائس لگائی،جس کے بعد شروع ہوگئی کمائی،جی ہاں موصوف چائے کا کھوکھا چلاتے ہیں اور پانچ روپے(بھارتی کرنسی) میں ایک کپ چائے بیچتے ہیں ساتھ ہی چائے پینے والے کو آدھا گھنٹا مفت انٹرنیٹ  استعمال کرنے کی سہولت بھی ہوتی ہے۔کوئی اور اس پیشکش سے فائدہ اٹھائے یا نہ اٹھائے،نوجوان بھاگے چلے آتے ہیں،وہ پانچ روپے کی چائے پیتے ہیں اور ساتھ ہی  پورے تیس منٹ تک مفت انٹرنیٹ بھی چلاتے ہیں۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

اسے بھی پڑھیں

Close
Close