صحت

لہسن اور شہد ملا کر کھانے سے کیا ہوتا ہے؟حیران کن تحقیق

لاہور (نیوزروم ہیلتھ)قدرت نے جہاں انسان کی آزمائش کیلئے بہت سی بیماریاں پیدا کی ہیں وہیں ان کےعلاج کے ایسے ایسے نادر نسخے بھی موجود ہیں کہ جان کر عقل ہی دنگ رہ جاتی ہے۔شہد کے متعلق کہا گیا ہے کہ اس میں بے شمار بیماریوں کا علاج ہے،محققین اسے مزید موثر بنانے کے تگ و دو میں بھی لگے رہتے ہیں،ایسی ہی ایک تازہ ترین تحقیق سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہد اور لہسن کو ملا کر کھانے سے کئی بیماریوں سے نجات مل جاتی ہے۔لہسن کے ساتھ شہد بھی قدرتی فوائد اور غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے لہٰذا لہسن اور شہد کا آمیزہ انسان کےلیے بے حد فائدہ مند ہے۔

موٹاپے میں کمی کےلیے

لہسن کا ذائقہ اور مہک بہت تیز ہوتی ہے اس لیے لوگ خالی لہسن کھانے سے کتراتے ہیں۔ لہٰذا اسے شہد میں ملا کر کھانے سے نہ صرف اس کا ذائقہ بہتر ہو جاتا ہے بلکہ دونوں کو ایک ساتھ کھانے سے معدے کی بیماریوں سے بھی چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے۔ ہر صبح خالی پیٹ لہسن اور شہد ملا کر کھانے سے موٹاپا تیزی سے کم ہوتا ہے۔ لہسن جب خالی پیٹ میں جاتا ہے تو گیسٹرک جوس بناتا ہے جو کھانے کو ہضم کرنے میں بہت مفید ہے۔ اس کے علاوہ لہسن اور شہد کا آمیزہ کولیسٹرول جذب کرنے کی بھی بہترین صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ اسے کھانے سے بلڈ پریشر بھی کنٹرول ہوتا ہے۔

صحت مند جلد

لہسن اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور ہوتا ہے جو خون کو صاف کر کے جلد کو تروتازہ اور چمکدار بناتا ہے۔ لہسن اور شہد کا آمیزہ کھانے سے جلد کی بہت سی بیماریوں سے چھٹکارا حاصل ہوتا ہے جب کہ جلد سے داغ دھبوں اور جھائیوں کا بھی خاتمہ ہوجاتا ہے۔ بازار کی مہنگی اور کیمیکلز سے بھرپور پروڈکٹس خرید کر لگانے سے بہتر ہے کہ لہسن اور شہد ملا کر استعمال کر لیے جائیں۔

سوزش اور سر کے درد میں آرام کےلیے

سر کے درد اور جسم کے کسی بھی حصے میں ہونے والے درد میں آرام کےلیے بھی لہسن اور شہد کا آمیزہ بے حد مفید ہے۔ اس کے علاوہ وہ افراد جو زیادہ تر سُستی کا شکار رہتے ہیں ان کے لیے لہسن اور شہد توانائی (انرجی) حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔

 

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close