بریکنگ نیوز

کرونا کا خدشہ،پنجاب میں میڈیکل ایمر جنسی نافذ

لاہور: (نیوز روم رپورٹ) پنجاب کابینہ نے صوبے میں میڈیکل ایمرجنسی کی منظوری دے دی۔ کابینہ نے کرونا وائرس کے خلاف اقدامات کیلئے ایک ارب روپے فنڈز کی منظوری بھی دی۔پنجاب کابینہ کی جانب سے منظور فنڈز کرونا وائرس سے بچاو کیلئے اقدامات میں استعمال ہوں گے، پہلے 26 کروڑ روپے اس مد میں مختص کیے گئے تھے، مختلف تکنیکی کمیٹیوں سے کرونا وائرس کیللاف اقدامات کیلئے سفارشات بھی مانگ لی گئی۔

وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، وائرس سے متعلق چین کے اقدامات پر غور کیا گیا، چین نے کرونا وائرس سے متعلق بہترین اقدامات کیے، پنجاب حکومت کرونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات کر رہی ہے، 5 ایئر پورٹس پر ویجیلنس بڑھا دی گئی۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

اسے بھی پڑھیں

Close
Close