بریکنگ نیوزشوبز
پریانکا چوپڑا کے شوہر کا پاکستانیوں کو سلام
لاہور(نیوزروم مانیٹرنگ) اطلاعات کے تیز ترین دور میں جہاں لوگ اپنی پبلسٹی کے لیے نت نئے طریقے اپناتے ہیں وہیں لاکھوں کروڑوں روپے بھی خرچ کر ڈالتے ہیں لیکن بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہر نک جونز نے منفرد ہی انداز اپنایا ہے۔ہالی وڈ اداکار کا ایک ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے پاکستانیوں کو سلام کرتے ہوئے اپنی فلم جومانجی دیکھنے کی اپیل کی ہے۔نک جونز کا یہ پیغام ایچ کے انٹرٹینمنٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا۔ ایچ کے انٹرٹینمنٹ کے تعاون سے ہی یہ فلم پاکستان میں ریلیز کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ ایڈونچرز سے بھرپور فلم ’جومانجی؛ نیکسٹ لیول‘ 1995 میں ریلیز ہوئی سپر ہٹ فلم’جومانجی‘ اور 2017 میں ریلیز ہوئے فلم کے سیکوئل ’جومانجی؛ ویلکم ٹو دی جنگل‘ کا تیسراحصہ ہے.
Facebook Comments