بریکنگ نیوزصحت

گرم پانی سے نہانے کے یہ فائدے جانتے ہیں؟

لاہور(نیوزروم ہیلتھ) بڑے بڑوں سے سنتے آئے کہ گرمی ہو یا سردی،بندے کو گرم پانی سے ہی نہانا چاہیے لیکن کبھی عمل کیا نہ کسی کو کرنے کا مشورہ دیا کیونکہ سردیوں میں تو خیر ضرورت ہی یہی ہوتی ہے لیکن گرمیوں میں گرم پانی سے بھلا کون نہائے؟آپ کی بھی یہی سوچ ہے ناں؟اگر ہاں تو اب اسے بدل دیجیے کیونکہ سائنسی تحقیق نے گرم پانی سے غسل کے ایسے فائدے ثابت کردیئے ہیں جو بڑے سے بڑا اورمہنگے سے مہنگا علاج کروانے سے بھی نہیں ملتے۔
ماہرین نے ایک نئی تحقیق کے بعد کہا ہے کہ نیم گرم پانی سے غسل کئی طبی فوائد کی وجہ ہے جو دماغی سکون پہنچاتا ہے، ذیابیطس قابو کرتا ہے اور جسم کی اندرونی جلن کو کم کرتا ہے۔ گرم پانی سے غسل ڈپریشن اور ذہنی تناؤ کم ہوتا ہے اور اب ایک اور سروے سے گرم غسل کے مزید فائدے سامنے آئے ہیں جن میں سے ایک یہ بھی ہے کہ اس سے خون کی رگوں کے افعال بہتر ہوتے ہیں۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close