صحت

کھانا کھاتے یہ غلطی کبھی نہ کریں ورنہ جان بھی جاسکتی ہے

لاہور(نیوزروم رپورٹ)ماہرین نے کہا ہے کہ کھانے کو آرام سے اور آہستہ آہستہ چبا کرکھانا موٹاپے سے بچانے کے ساتھ ساتھ فالج اور ہارٹ اٹیک سے بچاؤ میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے تاہم اگر اس عادت کو نہ  اپنایا جائے توخطرناک بیماریاں انسان کو موت کے منہ میں لے جا سکتی ہیں۔امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے سائٹیفک سیشن میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق جاپان میں حال ہی میں ایک تحقیق کی گئی۔ہیروشیما یونیورسٹی کی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ بہت تیزی سے کھانا کھانا بلڈ پریشراور شوگر کو بڑھانے کا باعث بنتا ہے اور انسولین کی مزاحمت بھی پیدا ہوتی ہے جس کے نتیجے میں امراض قلب،شوگر اور فالج جیسے امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ جلدی جلدی کھانا کھانے سے موٹاپے کا خطرہ بھی کئی گنا زیادہ ہوجاتا ہے۔

 

 

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close