دلچسپ و عجیب

بھارت کے نشئی بندر۔۔۔۔

انسانوں کو نشے کی لت میں مبتلا آپ نے اکثر دیکھا ہوگا لیکن بندر بھی نشہ کرتے ہیں یہ ایک نئی اور دلچسپ خبر ہے لیکن ہے سج،جی ہاں ایسا کہیں اور نہیں بلکہ ہمارے پڑوس میں ہی بھارت میں ہورہا ہے جہاں  پانی پت شہر میں بندروں نے شہریوں کی ناک میں دم کررکھا ہے،شہری اپنی موٹر سائیکل کو کھڑا کرکے ادھر ادھر ہوئے نہیں کہ بندر آدھمکے،ٹینکی کا پٹرول اتارا اور غٹا غٹ پی لیا،ایسے واقعات اکا دکا نہیں بلکہ اکثر دیکھنے میں آرہے ہیں،علاقے میں بندروں کی بہتات ہے اور ان کو ادھر ادھر گھومتے دیکھا جاسکتا ہے،پہلے یہ لوگوں کی کھانے پینے کے اشیا چرایا کرتے تھے لیکن اب انہوں نے پٹرول کا نشہ بھی شروع کردیا ہے۔مقامی حکام تمام تر کوششوں کے باوجود صورتحال پر قابو پانے میں ناکام ہیں۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

اسے بھی پڑھیں

Close
Close