بریکنگ نیوز

چینی بحران،کون کون ملوث تھا؟رپورٹ آگئی

اسلام آباد (نیوزروم رپورٹ)) وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے آٹا اور چینی بحران کے حوالے سے بنائی گئی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ مکمل ہوگئی  جس کو وزیر اعظم نے پبلک کرنے کا فیصلہ کیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  چینی کے بحران میں سب سے زیادہ پیسے جہانگیر ترین نے کمائے، وفاقی وزیر برائے فوڈ سکیورٹی بحران کے دوران خسرو بختیار کے بھائی نے 45کروڑ روپے کمائے۔رپورٹ میں چودھری  پرویز الہٰی اور مریم نواز کے سمدھی چودھری منیر کے بھی پیسے کمانے کا انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ کئی شوگر ملز نے کروڑوں کے اعداد وشمار کا ہیر پھیر کیا، چینی اورآٹا بحران میں سب سے زیادہ پیسے سیاسی رہنماوَں  نے کمائے، کئی نامور سیاسی خاندانوں کا چینی بحران میں نام شامل ہے

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close