صحت
ذیابیطس اور موٹاپا کنٹرول کرنے میں معاون حیرت انگیز تیل
لاہور(نیوز روم مانیٹرنگ) طبی ماہرین کے مطابق ذیابیطس کے مریضوں کیلئے خون سے شوگر کی مقدار کم کرنے اور وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی مؤثر ہے جبکہ کم نشاستے والی غذائیں اور لحمیات کی زیادتی کے اثرات بھی اس سے کنٹرول کئے جا سکتے ہیں۔ماہرین کے مطابق خون میں شوگر کی مقدار کم کرنے کیلئے اپنے طرز زندگی میں تبدیلی لاتے ہوئے وزن کم کرنے کی کوشش کرنی چاہئے، پاکستان میں اس وقت 7 ملین افراد ذیابیطس کا شکار ہیں، اگر یہ تعداد اسی رفتار سے بڑھتی رہی تو 2030ء میں پاکستان ایک کروڑ 38 للاکھ مریضوں کے ساتھ ذیابیطس سے متاثر چوتھا بڑا ملک بن جائے گا۔
Facebook Comments