بریکنگ نیوزعرب دنیا

شاہ سلمان کی حالت خراب،اسپتال منتقل کردیا گیا

ریاض(نیوزروم مانیٹرنگ) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،سعودی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے 84 سالہ حکمران شاہ سلمان بن عبد العزیز کو پتے میں سوزش کی تکلیف پر دارالحکومت ریاض کے ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے تیل کے برآمد کنندہ اور 2015 سے امریکا کے قریب اتحادی ملک کے فرماں روا کا طبی معائنہ جاری ہے۔وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے کہا کہ اس خبر کے بعد عراقی وزیر اعظم مصطفی الخادمی نے سعودی عرب کا دورہ ملتوی کردیا۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close