بریکنگ نیوز

ایسی زبان جسے دنیا میں صرف تین لوگ ہی بولتے ہیں

لاہور(نیوزروم رپورٹ)جہاں دنیا میں مختلف زبانیں سیکھنے کا رحجان تیزی سے بڑھ رہا ہے وہاں کچھ ایسی زبانیں بھی ہیں جوہر گزرے دن کے ساتھ اپنا وجود کھوتی جارہی ہیں۔ایسی ہی ایک زبان پاکستان کے علاقے سوات کی برف سے ڈھکی وادی بشی گرام میں بھی پائی جاتی ہے لیکن اس زبان کو بشی گرام کے گاؤں مغل مار کے صرف تین لوگ ہی بولتے،سمجھتے اور استعمال کرتے ہیں کیونکہ ان تینوں کے علاوہ پوری دنیا میں یہ زبان کسی کو نہیں آتی۔’’بدیشی‘‘نامی اس زبان کو بولنے والوں میں سید گل،رحیم گل اور علی شیر ہیں جو اپنی نسل کے آخری نمائندے ہیں۔سید گل کے مطابق ان کے بچے،پوتے اور نواسے بھی ہیں لیکن وہ سب بدیشی نہیں سمجھتے اور تورالی نامی زبان استعمال کرتے ہیں۔جن تین افراد کو یہ زبان آتی ہے وہ بھی اسے صرف آپس میں گفتگو کے لئے ہی بولتے ہیں اور وہ بھی بہت کم،اسی لئے یہ زبان اپنا وجود کھوتی جارہی ہے۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close