بریکنگ نیوز

توہین مذہب پر انوکھی سزا،ہر کوئی عش عش کر اٹھا

لاہور(نیوزروم مانیٹرنگ)لبنان میں توہین مذہب پر خاتون جج نے ملزم کو انوکھا حکم دے ڈالا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنان میں نوجوان ملزموں پر عیسائی مذہب کی توہین کا الزام تھا۔معاملہ عدالت پہنچا تو جج نے سزا سنانے کے بجائے نوجوانوں کو قرآن پاک میں موجود حضرت مریم علیہ السلام کے حوالے سے آیات حفظ کرنے کا حکم دے دیا۔لبنان میں توہین مذہب پر زیادہ سے زیادہ 3 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے مگر طرابلس کی خاتون جج کا کہنا تھا قانون صرف جیل نہیں بلکہ ایک درس گاہ کا نام ہے، ملزمان اگر سورہ آلِ عمران کی آیت نمبر 33 سے 59 تک کا مطالعہ کرلیتے تو مسیحیت کی توہین کے مرتکب نہ ہوتے۔لبنانی جج کا کہنا تھا قرآن کی آیات زبانی سنانے سے پہلے نوجوانوں کو رہا نہیں کیا جائے گا۔

 

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close