انٹرٹینمنٹبریکنگ نیوز

ماہرہ خان نے موٹر سائیکل سیکھ لی

کراچی(نیوز روم انٹرٹینمنٹ)اداکارہ ماہرہ خان نے آسانی سے موٹرسائیکل چلانی سیکھ لی۔

جمعہ کے روز اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ درمیانی رفتار سے موٹر سائیکل چلاتی نظر آرہی ہیں، انہوں نے ہیلمٹ اور دیگر حفاظتی پوشاک پہنے ہوئے تھے۔

ماہرہ خان نے بتایا کہ انہوں نے موٹر سائیکل چلانا اپنی آنے والی فلم قائداعظم زندہ باد کے لئے سیکھی ہے جس میں وہ فہد مصطفیٰ کے ساتھ ہیں۔

 پوسٹ کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا ، “آجا میری موٹربائیک پر بیٹھ جا “۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ویڈیو میرے سیکھنے کا دوسرا دن تھا لہذا آپ تصور کرسکتے ہیں کہ میں واقعی میں کتنی اچھا موٹر سائیکل چلا سکتی ہوں۔

اداکارہ کو انسٹی ٹیوٹ پنک رائڈرس پاکستان اپنی تربیت مکمل کرنے کے بعد اسے ایک سند بھی دیا گیا تھا،واضح رہے کہ قائداعظم زندہ باد ایک ایکشن اور مزاحیہ فلم ہے جو ایک بدنام زمانہ پولیس اہلکار کی کہانی پر مشتمل ہے جس کا کردار مصطفی نے ادا کیا تھا۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

اسے بھی پڑھیں

Close
Close