صحت

گھنے اور چمکدار بال چاہتے ہیں تو صرف یہ کام کریں

لاہور(نیوزروم ہیلتھ)بے رونق،خشک بال اور گنجا پن آج کا اہم ترین مسئلہ ہے لیکن ایسے افراد جو بالوں کی کمی اور بے رونقی کی وجہ سے پریشان ہیں وہ صرف ایک گھریلو ٹوٹکا استعمال کرکے اس پریشانی سے جان چھڑواسکتے ہیں اور وہ بھی تقریبا مفت۔آپ کو صرف پیاز اور پانی کی مدد سے ایک محلول تیار کرنا ہوگا جس کے لیے کسی خاص تربیت یا آلے کی ضرورت نہیں۔بس 4 سے 5 پیاز لیں اور انہیں چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔اس کے بعد ایک لیٹر پانی کو ایک برتن میں پیاز کے ساتھ ڈال کر 10 منٹ کے لیے ابال لیں۔پانی ابلنے کے بعد اس کے ٹھنڈے ہونے کا انتظار کریں اور پھر اسے چھان لیں۔جب بھی بالوں کو شیمپو سے دھوئیں تو اس کے بعد پیاز والے پانی سے بھی سر کو دھو لیں۔بہترین نتائج کے لیے اس ٹوٹکے کو ہفتے میں 2 بار آزمائیں اور اس کا نتیجہ جگمگاتے اور گھنے بالوں کی شکل میں نکلے گا۔

 

Facebook Comments
Show More

Related Articles

اسے بھی پڑھیں

Close
Close