عرب دنیا
لڑکی کی تصویر لائیک کرنے پر طلاق
کویت سٹی(نیوز روم مانیٹرنگ)کویت میں ایک شخص کو سوشل میڈیا پر لڑکی کی تصویرکو لائیک کرنا انتہائی مہنگا پڑگیا۔پتہ چلنے پر بیوی نے عدالت پہنچ کر طلاق لے لی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کویت سٹی میں ایک خاتون نے اپنے شوہر سے صرف اس وجہ سے طلاق لے لی کہ اس نے سوشل میڈیا ایپس انسٹا گرام پر کسی لڑکی کی تصویر کو لائیک کیا تھا۔عدنان العبل نامی وکیل نے عدالت میں جب خاتون سے خلع کی وجہ پوچی تھی اس نے جواب دیا کہ اس کے شوہر نے انسٹا گرام پر ایک نامحرم لڑکی کی تصویر لائیک کی ہے ۔وکیل نے حیران ہوکر اپنا سوال دہرایا تو خاتون کا کہنا تھا کہ ابھی تو اس کا شوہر صرف لڑکیوں کی تصاویر لائیک کررہا ہے،آگے چل کر جانے کیا کرے گا۔
Facebook Comments