بریکنگ نیوزدلچسپ و عجیب
دنیا کی سب سے حیران کن خبر،بیٹی ماں سے صرف ایک سال چھوٹی
ٹینیسی(نیوزروم مانیٹرنگ)ویسے تو دنیا میں ہر روز عجیب وغریب خبروں کی بھرمار ہوتی ہے اور انہونے واقعات لوگوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ لیتے ہیں لیکن امریکا میں تو ایسی انہونی ہوگئی کہ پوری دنیا کی نظریں اس جانب لگی ہوئی ہیں،امریکا کے شہر ٹینیسی میں پیدا ہونے والی لڑکی اپنی ماں سے صرف ایک سال چھوٹی ہے۔ہے نہ حیران ہونے والی بات؟جی ہاں لیکن یہ سچ ہے،امریکی میڈیا کے مطابق ٹینیسی میں ایک 24 سالہ پرانے ایمبریو کے استعمال سے ایک بانجھ جوڑے کے ہاں بچی پیدا ہوئی.یہ ایمبریو کسی جوڑے نے 24 سال پہلے عطیہ کے طور پر دیا تھا،میڈیکل سائنس کا یہ معجزہ دیکھنے والا ہے کہ ماں اور بچی دونوں کی عمر میں صرف ایک سال کا فرق ہے.بچی کا نام ایما ہے اور اس کی ماں کا کہنا تھا کہ اگر وہ اس وقت پیدا ہوتی تو شاید وہ آج دوست ہوتے.ایما ایک صحت مند بچی ہے اور اس کے والدین بے حد خوش ہیں