صحت
صحت کے لئے چقندر کے حیرت انگیز فوائد
لاہور (نیوزروم رپورٹ) چقندر ایک صحت بخش اور غذائیت سے بھرپور سبزی ہے اور یہ کئی امراض دور کرنے میں مدد دیتی ہے۔ہمارے ہاں اسے سلاد کے طور پراستعمال کیا جاتا ہے جبکہ کچھ ممالک میں اسکا جوس اور اس کو سبزی کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ ۔ چقندر قبض کے مریضوں کے لئے بہت مفید ہے، اسے سلاد کے طور پر یا پکا کر کھایا جائے۔
۔ چقندر خون کی کمی پورا کرتی ہے، اس کا رس نکال کر پیا جائے۔
۔ چقندر ہاضمے کی خرابی دور کرنے میں مفید ہے، اس کے رس میں ایک چمچ لیموں کا رس ملا کر استعمال کیا جائے۔
۔ نہار منہ چقندر کے رس میں شہد ملا کر پینے سے معدے کے زخم ٹھیک ہوجاتے ہیں۔
۔ چقندر جوڑوں کا درد دور کرنے میں مفید ہے۔
۔ چقندر کا رس چہرے کے داغ دھبے، کیل مہاسے اور جھائیاں دُور کرنے کے لئے مفید ہے۔
۔ چقندر کا رس ہائی بلڈ پریشر ، شریانوں کی بندش اور دل کی تکالیف کو کم کے لئے بہت ہے۔