دلچسپ و عجیب
وہ گاؤں جہاں والی بال کے ذکر سے لوگ خوف زدہ ہو جاتے ہیں
پشاور(نیوز روم مانیٹرنگ)پاکستان میں ایک ایسا گاؤں بھی ہے جہاں والی بال کا کھیل دہشت کی علامت بن چکا ہے۔ یہ ذکر ہے شاہ حسن خیل کا جہاں آج سے ساڑھے سات سال پہلے والی بال میچ کے دوران خود کش حملہ کیا گیا تھا۔جس کھیل پر علاقے کے لوگ جان چھڑکتے تھے اسے ترک کر دیا گیا ہے۔خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلعے لکی مروت کے گاؤں شاہ حسن خیل میں اب کوئی والی بال نہیں کھیلتا اور اس کی بظاہر کوئی خاص وجہ نہیں بتائی گئی۔عض لوگوں کے مطابق انھیں اس کھیل سے ہی نفرت ہو گئی ہے اور کسی کا کہنا ہے کہ اس کھیل سے ان کے زخم تازہ ہو جاتے ہیں۔ کچھ لوگوں نے کہا کہ ان کا جی نہیں چاہتا کہ والی بال کھیلیں یا دیکھیں اور وہ دوسرے کھیل جیسے کرکٹ وغیرہ دیکھتے ہیں۔اِس دور دراز اور پسماندہ گاؤں کی آبادی ساڑھے چھ ہزار کے لگ بھگ ہے اور یہاں تقریباً پانچ سو مکانات ہیں۔
Facebook Comments