ٹیکنالوجی

کیاآپ کو ڈپریشن ہے؟گوگل سے پوچھیں

لاہور(نیوز روم رپورٹ)اب ڈپریشن کےعلاج یا تشخیص کیلئےڈاکٹرکے پاس جانےکی ضرورت نہیں کیونکہ دنیا کے معروف ترین سرچ انجن ’’گوگل‘‘ سے آپ کو یہ علم ہوجائے گا کہ کہیں آپ ڈپریشن کا شکارتونہیں۔گوگل پرڈپریشن یعنی ذہنی دباؤ کے بارے میں سرچ کرنے والے صارفین کو جلد ہی ایک سوال نامہ دیا جائے گا جس سے وہ اس بات کا اندازہ لگا سکیں گے کہ کہیں وہ اس بیماری میں مبتلا تونہیں۔سرچ انجن گوگل نے ذہنی امراض کے حوالے سے کام کرنے والی تنظیم ’’یو ایس الائنس آن مینٹل النیس‘‘ کےاشتراک سے اس پروجیکٹ کی بنیاد رکھی ہے ۔اس سوالنامے کی بنیاد پر صارف اندازہ لگا سکے گا کہ وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہے یا نہیں۔ فی الحال اس پروجیکٹ کی بنیاد رکھی گئی ہے اور یہ ابھی امریکی صارفین کیلئے ہی پیش کیا جائے گا۔یہ پی ایچ کیو نائن نامی سوالنامہ 9 سوالات پرمشتمل ہوگا جو صارف کی ذہنی صحت سے متعلق ہوں گے۔ مثلا آپ کو کتنی مرتبہ کوئی کام کرنے میں خوشی یا دلچسپی محسوس نہیں ہوتی یا کیا کاموں پرتوجہ مرکوز کرنے میں مشکل پیش آتی ہےیا نہیں۔ذہنی امراض کے حوالے سے کام کرنے والی تنظیم کے مطابق ڈپریشن کی تشخیص کیلئے یہ سوالنامہ مددگارضرور ثابت ہو سکتا ہے مگریاد رکھیں کہ مرض کی تشخیص کیلئے یہ حتمی نہیں۔ بہت سے تحقیقی جائزوں میں اسے کلینکل ڈپریشن قابل اعتماد دیکھا گیا ہے۔ذہنی امراض کے حوالے سے کام کرنے والی تنظیم کے مطابق ڈپریشن کی تشخیص کیلئے یہ سوالنامہ مددگارضرور ثابت ہو سکتا ہے مگریاد رکھیں کہ مرض کی تشخیص کیلئے یہ حتمی نہیں۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اسے بھی پڑھیں

Close
Close