بریکنگ نیوز
کے ٹو کی مہم جوئی کے دوران علی سدپارہ، ٹیم کے 2 اراکین لاپتا، تلاش جاری
گلگت(نیوزروم مانیٹرنگ) کے ٹو سر کرنے والے تینوں کوہ پیما علی سدپارہ اور ان کے غیر ملکی ساتھی لاپتا ہو گئے ہیں جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
22 کوہ پیماؤں نے کے ٹو سر کرنے کی مہم شروع کی تھی لیکن 19 اس میں ناکام رہے البتہ 3 کوہ پیماؤں نے جمعہ کو 8ہزار 711 کلومیٹر بلند دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی سر کرلی۔ البتہ کے ٹو سر کرنے کے بعد سے یہ تینوں کوہ پیما لاپتا ہیں۔
دونوں کوہ پیما 5 فروری کو کے ٹو سر کرنے والے تھے تاہم گزشتہ روز نوٹل نیک کے مقام کے بعد ان کے ساتھ مواصلاتی رابطہ منقطع ہوگیا تھا، جس کے بعد آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے ان کی تلاش جاری ہے۔
Facebook Comments