بریکنگ نیوز
5دہشتگرد ہلاک،10 گرفتار
شمالی وزیرستان(نیوز روم مانیٹرنگ)سیکیورٹی فورسز نے ایک آپریشن میں مطلوب دہشت گرد وسیم زکریا کو 5 ساتھی دہشت گردوں سمیت ہلاک کردیا۔
انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں کے سیکیورٹی فورسز نے 10 اہم دہشت گرد گرفتار بھی کیے ہیں۔
ہلاک دہشت گرد وسیم کا تعلق میر علی کے علاقے حیدر خیل سے تھا جو 2019 سے اب تک 30 مختلف دہشت گرد کارروائیوں کا ماسٹر مائنڈ رہا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد وسیم ٹارگٹ کلنگ، سی ایس ایس آفیسر زبیدہ اللّٰہ داوڑ کی شہادت میں بھی ملوث تھا۔
دہشت گرد وسیم زکریا سیکیورٹی فورسز پر براہ راست حملوں میں ملوث تھا، جن میں حسوخیل کے پاس آرمی قافلے پر حملہ بھی شامل ہے۔
Facebook Comments