دلچسپ و عجیب

جب سال372دن کا تھا اور سورج24گھنٹے نکلتا تھا

برسلز(نیوز روم مانیٹرنگ) سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ آج سے 7 کروڑ سال پہلے، جب زمین پر ڈائنوسار کا راج تھا، ایک سال میں 365 کے بجائے 372 دن ہوتے تھے جبکہ ایک دن کا دورانیہ 24 گھنٹے نہیں بلکہ 23.5 گھنٹے (یعنی آج کے مقابلے میں 30 منٹ کم) ہوا کرتا تھا۔

یہ دریافت آج سے کروڑوں سال پہلے پائے جانے والے صدفیوں (mollusks) کی ایک قسم کے انتہائی تفصیلی اور باریک بینی سے کیے گئے مطالعے کے بعد سامنے آئی ہے جس میں لیزر کی جدید ترین تکنیک سے استفادہ کیا گیا تھا۔

صدفیوں کی یہ معدوم قسم Torreites Sanchezi کہلاتی ہے جو آج سے کروڑوں سال پہلے سمندر میں پائی جاتی تھی اور دیکھنے میں کسی چوڑی اور لمبوتری سیپ کی طرح لگتی تھی۔ بیلجیم سے تعلق رکھنے والے ماہرینِ ارضیات نے ان صدفیوں کے جن رکازات (فوسلز) پر تحقیق کی، وہ موجودہ سلطنتِ عمان کے خشک اور بنجر پہاڑوں سے دریافت کیے گئے تھے اور 7 کروڑ سال قدیم ہیں۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close