صحت
پانی میں یہ چیز ملاکر پئیں،بیماریوں سےمحفوظ رہیں
لندن(نیوزروم ہیلتھ)موجودہ دور میں وقت سب سے بڑا مسئلہ ہے،لوگ اپنی صحت اور فٹنس کیلئے بھی وقت نہیں نکال پاتے یہی وجہ ہے کہ بہت سی بیماریاں ہمیں جکڑ لیتی ہیں لیکن ماہرین نے ایک ایسا نسخہ بتایا ہے جو صرف دو منٹ میں تیار ہوجاتا ہے اور آپ کو تمام بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہدن کا آغاز نیم گرم پانی سے کیا جائے تو صحت کے بہت سارے فوائد حاصل ہوتے ہیں، یقیناً آپ نے بھی یہ بات سن رکھی ہو گی، مگر یہ بات کم لوگ جانتے ہیں کہ اگر نیم گرم پانی میں معمولی سی مقدار ہلدی کی بھی شامل کر لی جائے تو کے فوائد کئی گنا بڑھ جاتے ہیں۔
ہلدی کا باقاعدگی سے استعمال کینسر کے خدشے کو بھی کم کردیتا ہے کیونکہ یہ کینسر کی رسولیوں کے بننے میں بہت مزاحمت کرتی ہے اور کینسر کے خلیات کے پھیلاؤ کو روکتی ہے۔دماغ کی صحت کے لئے بھی ہلدی بہترین فوائد کی حامل ہے خاص طور پر الزائمرزجیسی بیماری سے بچنے کے لئے یہ بہت مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔
ہلدی میں پایا جانے والا مادہ کرکیومن کئی طرح کی دماغی بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں اہم کردار اداکرتاہے۔جلد کی صحت اور تروتازگی کے لئے بھی ہلدی اپنا جواب نہیں رکھتی۔ یہ خون کو صاف کرنے والی قدرتی غذا ہے۔ جب خون کی صفائی ہوتی ہے تو اس کے اثرات جلد پر بھی نظر آتے ہیں۔ ہلدی کے باقاعدہ استعمال سے خون صاف ہونے کے بعد جلد تروتازہ اور چمکدار دکھائی دینے لگتی ہے۔جوڑوں کے درد اور سوزش کے لئے بھی ہلدی بہت مفید چیز ہے۔
۔ وزن کم کرنے کے خواہشمندوں کے لئے بھی ہلدی بہت فائدہ مند ہے۔ صبح کے وقت نیم گرم –> پانی میں ہلدی ملاکر پینے سے جسم کی فالتو چربی تیزی سے پگھلنے لگتی ہے۔ دراصل ہلدی کا جزو کرکیومن چربی کے خلیات کو جمع ہونے سے روکتا ہے اور یوں یہ موٹاپے سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔
ذیا بیطس یعنی شوگر کے مریضوں او ربدہضمی کے شکار افراد کے لئے بھی ہلدی مفید ہے، جبکہ ہمارے مدافعتی نظام کو طاقتور بنا کر یہ ہمیں بے شمار دیگر بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتی ہے۔