پاکستان
پاکستان کا سب سے انوکھا قبرستان
ڈیرہ اسماعیل خان(نیوزروم مانیٹرنگ)ملک بھر میں عام طور پر مسلمانوں اور مسیحیوں کے لیے الگ الگ قبرستان ہیں جہاں اور اپنے بچھڑنے والے پیاروں کی تدفین اپنے اپنے مذہبی رواج کے مطابق کرتے ہیں لیکن آپ یہ جان کر حیران ہونگے کہ پاکستان میں ایک ایسا قبرستان بھی ہے جہاں مسلمان،عیسائی اور ہندو سب ہی دنیا سے رخصت ہونے والوں کو دفن کرتے ہیں،جی ہاں خیبر پختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک ایسا قبرستان ہے، جہاں اسلام، عیسائیت اور ہندو مذہب کے ماننے والے سب ہی اپنے پیاروں کی تدفین کرتے ہیں۔ اس قبرستان میں مذہب کی بنیاد پر کوئی تفریق نہیں ہے۔ تاہم اس علاقے کے ہندوؤں کا مطالبہ ہے کہ اس قبرستان کے ساتھ ایک شمشان گھاٹ بھی تعمیر کیا جائے۔شاہ سید منور بخاری نامی یہ قبرستان ڈیرہ اسماعیل خان کے وسط میں واقع ہے۔مذہبی ہم آہنگی کی اس مثال کو دیکھ کر پوری دنیا پاکستان کی تعریف کررہی ہے جبکہ کئی عالمی نشریاتی ادارے خصوصی رپورٹس بھی نشر کرچکے ہیں۔