بریکنگ نیوزتصاویر

دنیا کا مہنگا ترین گھر کہاں ہے؟اندر سے کیسا ہے؟

گھر بنانا اور پھر اسے سجانا سب کی خواہش ہے لیکن موجودہ دور میں یہ سب سے مشکل کام ہے البتہ آپ کے پاس دولت ہے تو آپ اپنے گھر کو دنیا کا قیمتی ترین بناسکتے ہیں جیسا کہ بیلجیم کے بادشاہ دوئم کا فرانس میں واقع چار سو دس ملین ڈالر مالیت کا گھر ہے جس دنیا کا مہنگا ترین گھر بھی کہا جارہا ہے۔


187سال پرانے اس گھر کی خوبصورتی بھی اپنی مثال آپ ہے،1830 میں تعمیر ہونے والا یہ گھر پہلی بار 1850 میں فروخت ہوا جس کے بعد 1924 میں اسے موجودہ مالک نے خرید لیا


اس گھر میں 14 کمروں کے علاوہ اولمپک سائز کا حامل سوئمنگ پول بھی موجود ہے جبکہ قریب ہی واقع سمندر اسے مزید پرکشش بناتا ہے۔
گھر میں واقع باغ یورپ کے سب سے خوبصورت ترین باغات میں سے ایک ہے جس میں 35 ایکڑ پر پھیلے لان٬ 15 ہزار پودے کچھ گرین ہاؤسز ۔موجود ہیں جو کہ نایاب پودوں پر مشتمل ہیں-

 

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close